ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عاصمہ حامد کو میرٹ کے برعکس جونیئر ہونے کے باوجود تعینات کیا گیا، تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی‘موقف

منگل 29 مئی 2018 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عاصمہ حامد کو میرٹ کے برعکس جونیئر ہونے کے باوجود تعینات کیا گیا، تعیناتی سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئینی عہدے پر تعیناتی کا کوئی طریقہ کار ہی موجود نہیں ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عاصمہ حامد کی تعیناتی کو میرٹ کے برعکس ہونے کی بناء پر کالعدم برقرار دیا جائے۔