پیراگون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سجاد بھٹہ کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع

منگل 29 مئی 2018 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سجاد بھٹہ کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع کردی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق افتخار احمد پر مشتمل دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

علی سجاد بھٹہ کی جانب سے بتایا گیا کہ 2006ء میں بطور جی ایم فنانس پیراگون سٹی میں ملازمت اختیار کی اور کاسا ڈویلپرز میں چھ ماہ تک فرائض انجام دیئے۔

نیب کی طرف سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں اور بے بنیاد الزامات پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس کا کوئی جواز نہیں،کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو کارروائی اور گرفتاری سے روکا جائے۔ تاہم فاضل عدالت نے علی سجاد بھٹہ کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔