قصور ریلی میں عدلیہ مخالف نعرے بازی ،گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل شروع

منگل 29 مئی 2018 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں ریلی کے دوران عدلیہ مخالف نعرے بازی کے کیس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے ارکان اسمبلی اور مقامی رہنمائوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ رکن قومی اسمبلی شیخ وسیم، رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیواٹر شان گل نے ڈی پی او قصور زاہد مروت سمیت تین گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے۔ فل بنچ نے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے مزید کارروائی یکم جون تک ملتوی کر دی ۔آئندہ سماعت پر ملزموں کے صفائی کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔