لاہور،ہائیکورٹ کا اندرون شہر میں پلازوں کی غیرقانونی تعمیر کیخلاف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

منگل 29 مئی 2018 22:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر میں پلازوں کی غیرقانونی تعمیر کے خلاف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت شروع کی تو درخواست گزار آصف مرزا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اندرون شہر میں عدالتی حکم کے باوجود پلازوں کی تعمیر جاری ہے۔

ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے سی سی پی او لاہور کو آج (بدھ ) طلب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی پی لاہور ڈی جی والڈ سٹی کے ساتھ جا کر غیر قانونی تعمیرات کو رکوائیں۔عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی سے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ بھی طلب کررکھی ہے ۔ فاضل عدالت نے فیصلہ کیا کہ غیر قانونی پلازوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔