Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے شعیب صدیقی کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست مسترد کردی

منگل 29 مئی 2018 22:24

لاہور ہائیکورٹ نے شعیب صدیقی کی حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست مسترد کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس شاہدکریم نے شعیب صدیقی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پی پی157اورپی پی161کی حلقہ بندیوں کوچیلنج کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کوفریق بناتے ہوئے مو قف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نی20اپریل کوحلقہ بندیوں سے متعلق خلاف قوانین فیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن نے اسمبلی کے جغرافیائی لحاظ کے برعکس حلقے کوتقسیم کیا، الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو بھی دور نہیں کیا، درخواست گزارکے حلقے کومختلف حصوں میں بانٹ دیاگیا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بدنیتی پرمبنی حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردے۔

تاہم فاضل عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات