چنیوٹ کے علاقہ سردارے والا میں مسلح افراد کا خاتون پر وحشیانہ تشدد،سرکے بال مونڈھ کرفرار

منگل 29 مئی 2018 22:24

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سرگودھا فصیل آباد روڈ کے شہرچنیوٹ کے علاقہ سردارے والا میں مسلح افراد نے خاتون پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے سرکے بال مونڈھ ڈالے اورفرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ محمد والا نے 2 افراد کو گرفتار کر کے مرکزی ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بااثر مسلح افراد نے شادی شدہ خاتون رضیہ بی بی کوتشدد کا نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر خاتون کے سر کے بال مونڈ دیئے اورفرار ہوگئے۔تھانہ محمد والا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مرکزی ملزم کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔