سعودی عرب نے بھارت سے گوشت درآمد کرنے پر پابندی لگا دی

سعودی حکام نے متعلقہ اداروں سے گوشت کی جانچ پڑتال کرکے مفصل رپورٹ طلب کر لی

منگل 29 مئی 2018 22:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سعودی عرب نے 4 بھارتی اداروں سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں بھارت سے در آمد ہونے والے گوشت میں مضر صحت جراثیم پائے گئے ۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 بھارتی اداروں پر گوشت درآمد کرنے پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق نئے حکم نامے تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

سعودی حکام نے متعلقہ اداروں سے گوشت کی جانچ پڑتال کرکے مفصل رپورٹ طلب کر لی ہے جس کی بنیاد پر بھارتی اداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اگر بھارتی کمپنیاں سنگین غفلت کی مرتکب پائی گئیں تو سعودی قوانین کے تحت ان پر مقدمہ چلایا جائے گا اور تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کو گوشت (frozen meat) سپلائی کرنے والے ملکوں میں بھارت بھی شامل ہے جہاں سے بڑے پیمانے میں گوشت سعودی عرب برا?مد کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں فوڈ اتھارٹی نے سخت قوانین وضع کر رکھے ہیں جس کی خلاف ورزی پر تادیبی کارروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :