راولپنڈی میں صدر میٹرو اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی

muhammad ali محمد علی منگل 29 مئی 2018 18:52

راولپنڈی میں صدر میٹرو اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) راولپنڈی میں صدر میٹرو اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کو جزوری طور پر بند کر دیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق راولپڈی میں صدر میٹرو اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ گیس پائپ لائن کے پھٹنے کے باعث لگی۔

(جاری ہے)

دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی جس قابو میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جبکہ میٹرو بس سروس آگ بھجانے تک جزوی طور پر معطل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ مستفید ہوتے ہیں۔ ایسے میں اگر کسی وجہ سے میٹرو بس سروس بند کرنا پڑ جائے تو عوام کی بڑی تعداد اس فیصلے سےمتاثر ہوتی ہے۔