سیزفائرمعاہدہ2003ء کی پاسداری کی جائےگی،ڈی جی ایم اوزمیں اتفاق

پاک بھارت ڈی جی ایم اوزکا ہاٹ لائن پررابطہ،ایل اوسی و ورکنگ باؤنڈری کی صورتحال کا جائزہ،تمام مسائل ہاٹ لائن رابطوں کےذریعےحل کرنے،ہرممکن تحمل کا مظاہرہ اوربارڈرفلیگ میٹنگزکرنےپراتفاق،سرحد پرشہری آبادی کوبچانےکیلئےاقدامات کیےجائیں گے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 مئی 2018 18:58

سیزفائرمعاہدہ2003ء کی پاسداری کی جائےگی،ڈی جی ایم اوزمیں اتفاق
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 مئی 2018ء) : پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے اتفاق کیا ہے کہ 2003ء کے سیزفائرمعاہدے پرمن وعن عملدرآمد اور پاسداری کی جائے گی، تمام مسائل ہاٹ لائن رابطوں کے ذریعے حل کیے جائیں گے، ہرممکن تحمل کا مظاہرہ اوربارڈرفلیگ میٹنگزکی جائیں گی، سرحد کے ساتھ مقیم شہریوں کومشکلات سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پردونوں نے جانب سے مسائل ہاٹ لائن رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کسی بھی مسئلہ پرمقامی کمانڈرسطح بارڈرفلیگ میٹنگز کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ ہرممکن تحمل کا مظاہرہ اوربارڈرفلیگ میٹنگزکی جائیں گی۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی مسئلہ پرہاٹ لائن رابطوں کے نظام کواستعمال کرکے حل نکالا جائے گا۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اتفاق کیا کہ 2003ء کے سیزفائر معاہدے پرمن و عن عمل درآمد کیا جائے گا اور ایل اوسی و ورکنگ باؤنڈری پرسیز معاہدے کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔ دونوں جانب سے امن یقینی بنا کرموجودہ صورتحال بہتربنانے کیلئے مخلصانہ اقدامات کرنے پراتفاق بھی کیا گیا۔ ہاٹ لائن رابطے میں سرحد پرسویلین آبادی کے تحفظ پر بھی بات چیت کی گئی۔ سرحد کے ساتھ رہنے والے شہریوں کومشکلات سے بچانے کے اقدامات پرباہمی اتفاق کیا گیا۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز نے اتفاق کیا کہ دونوں جانب سے سیزفائرمعاہدے 2003ء کی خلاف ورزی نہ ہونے کویقینی بنایا جائے گا۔