ڈی آئی خان، فائرنگ سے قتل کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

منگل مئی 19:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) فائرنگ سے قتل کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ،،پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرلیے ۔ڈیرہ ٹانک روڈ سلیم فلنگ سٹیشن کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سلیم ولد حاجی اسماعیل بلوچ سکنہ کورائی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے واقعہ میں تھانہ نواب کی حدود پنیالہ میں ملزم کریم خان ولد جلال الدین ملاخیل سکنہ پنیالہ نے پسٹل کے فائر سے بائیس سالہ فرمان اللہ کو قتل کردیا ۔لواحقین کے مطابق وجہ عداوت کوئی نہیں ہے ۔۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔