کلاچی میں مزدورکے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

منگل 29 مئی 2018 19:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) )کلاچی پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میںمسلح افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ مزدور کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث مفرور ملزمان عید گل ولد ملک صوبیدار سکنہ سکندر شمالی اور منیر اختر ولدطورے بازسکنہ ہیندن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سکندر شمالی کا رہائشی پچیس سالہ نعمت اللہ ولد ربنواز قوم میراثی تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی کے قریب دیگر مزدوروں کے ہمراہ گومل زام ڈیم کے نالوں کی کھدائی کے لئے وہاں موجود تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم نقاب پوش مسلح ملزمان وہاں ائے اور اسے اپنے پاس بلایا یہ جونہی ان کے قریب پہنچا۔

ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاںبحق ہو گیا۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔مقتول کے لواحقین کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ نہیں ہے۔پولیس دو نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ تاہم مقدمہ میں ملوث دو ملزمان کو ٹریس کرکے انہیں گرفتار کرلیاگیا ہے۔