ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی سکولزکو30 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے احکامات جار ی کردئیے

منگل 29 مئی 2018 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے تمام پرائیویٹ سکولز کو فوری طورپر 30 مئی سے گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے احکامات جار ی کردئیے،خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ، عمل دآرمد نہ کرنے والے سکولز کے خلاف بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے ،تفصیلات کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق گرمیوں کی شدید لہر کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے تمام پرائیویٹ سکولز کو فی الفور گرمیوں کی چھٹیاں دینے کے احکامات جاری کئے جس کے مطابق کل بروز بدھ 30 مئی سے تمام پرائیویٹ سکولز جس میں مونسٹیوری ، پرائمری اور مڈل سکولز شامل ہیں کو فوری طور پر گرمیوں کی چھٹیوں کے احکامات جار ی کردئیے گئے حکمنامے کے مطابق تنبیہ کی گئی کہ عمل درآمد نہ کرنے والے سکولوں کی رجسٹریشن معطل کرنے ساتھ ساتھ بھار ی جرمانے عائد کئے جا ئیں گے اس ضمن میں منیجنگ ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی سید ظفر علی شاہ نے کہاکہ گرمیوں کی شدیدلہرکے باعث حکمنامہ جاری کیاگیا ہے تمام پرائیوٹ سکولز فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے عمل درآمد نہ کرنے والے سکولز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کرکے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گی-

متعلقہ عنوان :