کنڈی ماڈل فارم کے قریب آئل ٹینکر کی زدمیں آکر چھ سالہ بچی جاں بحق

منگل 29 مئی 2018 19:00

ڈیرہ اسماعیل خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) کنڈی ماڈل فارم کے قریب آئل ٹینکر کی زدمیں آکر چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ،نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کی حدود ڈیرہ چشمہ روڈ کنڈی ماڈل فارم کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کی زد میں آکر چھ سالہ بچی صغرا ں بی بی دختر ملازم حسین سکنہ گرہ محمد اکبر کلاچی شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔