ٹوپی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا

منگل 29 مئی 2018 19:00

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ٹوپی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کردیا ،بتایا گیا ہے کہ شوکت عرف شوکتے کو اپنے گائوں ٹوپی کے محلہ سواتیان میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہ ہوسکی ،بتایا گیا ہے کہ مقتول حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے تھے ۔