کے پی فوڈ اتھارٹی کا رمضان کریک ڈان،پبی کی علاقے ڈاگئی اور ممریز چوکی میں دو جعلی مشروبات کی فیکٹریاں سربمہر

منگل 29 مئی 2018 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے رات گئے پبی کے علاقے ڈاگئی بانڈہ نوی اور چوکی ممریز میں عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے دو جعلی مشروبات کی فیکٹریوں کو تالے لگا دیئے ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق رات بعد از افطاری کے پی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم جس میں خواتین افسران بھی شامل تھیں نے متعلقہ فیکٹریوں پر چھاپہ مار کر اہلکاروں کو جعلی نیشنل اور انٹرنیشنل برانڈز کی لیبلنگ اور پیکنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔

ترجمان کا مذید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران کیمیکل سے بھرے کنٹینرز سمیت 15000لیٹرز مضر صحت مشروبات کو تلف کیا گیا جبکہ فیکٹریوں کی مشنری کو اٹھا کر متعلقہ پولیس کے حوالہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں فیکٹریوں کے خلاف کے پی فوڈ سیفٹی ایکٹ 2014کے سیکشن 25 اور 26 کے تحت پرچے کاٹے گئے ہیں جبکہ فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب مردان میں ڈپٹی کمشنر عثمان محسود نے فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن زیشان محسود کی ہدایت پر انڈیا سے درآمد شدہ غیر معیاری گوشت بیچنے والے دیلر کو MPO 3 کے تحت 30 دن کے لیئے جیل بیجھ دیا ۔

اس بارے ترجمان کا کہنا ہے کہ متعلقہ ڈیلر سے اس سے قبل بھی 600 کلو گرام انڈیا سے درآمد شدہ غیر معیاری قیمہ برآمد کیا گیا تھا جس پر ڈیلر کو وارننگ نوٹس اور بھاری جرمانہ کیا گیا تھا۔