اورکزئی ایجنسی میںفاٹا انضمام کی حمایت میںریلی نکالی گئی

منگل مئی 19:00

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) اورکزئی ایجنسی میںفاٹا انضمام کی حمایت میں مشتی میلہ چوک سے مشتی میلہ ہسپتال تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مقامی قبائلی رہنماء ملک حبیب کر رہے تھے ۔ ریلی کے دوران قبائلی رہنمائوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ قبائلی عمائدین نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائیندہ باد کے نعرے بھی لگائیں۔

(جاری ہے)

قبائلی عمائدین ملک حبیب و دیگر نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی علاقاجات خیبر پختونخواہ میںضم ہونے کے بعد قبائلی عوام کو بھی دیگر شہریوں کی طرح حقوق حاصل ہوں گے جبکہ اب قبائلی علاقوں میں بہترین تعلیمی اداریاور یونیورسٹیاں قائم ہونے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سہولیات میسر ہوں گی۔ قبائلی رہنمائوں نے کہا کہ انضمام کے فیصلے سے ایف سی آر جیسے کالے قانون کا مکمل طور پر خاتمہ ہوا اور قبائلی عوام بھی صدیوں بعد آزاد ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام سے قبائلی عوام کو عید سے پہلے عید کی طرح کی ایک بڑی خوشی نصیب ہوئی جو کہ قبائلی عوام کی صدیوں پرانی خواہش تھی ۔ انہوں نے حکومت،پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔