خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کے زیراہتمام ڈپلومہ ان آئی ٹی کے امتحانات کااعلان

منگل 29 مئی 2018 19:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور نے ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (سیکنڈ ٹرم2018 ) کے امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جوکہ 8 اگست 2018 سے منعقد کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںامتحانی داخلہ فارم اور فیس ،خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کے کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر میں نارمل فیس کے ساتھ 1845 روپی28 جون 2018 تک، لیٹ فیس کے ساتھ 2065 روپے 5 جولائی 2018 تک ، ڈبل فیس کے ساتھ 3215 روپے 12 جولائی 2018 تک اور ٹرپل فیس کے ساتھ 4585 روپے 19 جولائی 2018 تک جمع کرانے ہونگے۔ اس امر کااعلان خیبرپختونخوا فنی تعلیمی بورڈ پشاور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کیاگیا۔