قرآن پوری عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ،پیر سید ریاض الحسن شاہ

منگل مئی 19:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) جامعہ اسلامیہ غوثیہ تلہ گنگ روڈ چکوال کے مہتمم پیر سید ریاض الحسن شاہ نے کہاکہ قرآن پوری عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اور مسلمانوں نے قرآن کو نظر انداز کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالم اسلام ذلت ورسوائی سے دوچار ہے، منگل کو 48ویں دورہ تفسیر القرآن کے بعد میڈیا سے گفتگوکے دوران بتایا کہ نظام مصطفیؐ کے عملی نفاذ سے ہی ہم اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں، انہوںنے کہا کہ موجودہ افراتفری صرف اس وجہ سے ہے کہ ہم نے اسلامی تعلیمات کو نظر انداز کردیا ہے، انہوںنے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ سے ملک میں ترقی اور خوشحالی لائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

دورہ تفسیر القرآن کا آغاز 1970ء سے شیخ القرآن پیر سید محمد زبیر شاہ نے شروع کیا تھا، جو کہ دنیا فانی سے رخصت ہونے کے بعد پیر سید ریاض الحسن شاہ نے اس سلسلہ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ آخر میں پیر سید ریاض الحسن شاہ نے عالم اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :