پی این سی اے میں سمر آرٹ کلاسز 26 جون سے شروع ہوں گی

منگل مئی 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کی چلڈرن آرٹ ورکشاپ کے زیر اہتمام سالانہ سمر آرٹ کیمپ 26 جون سے نیشنل آرٹ میں شروع ہو گا۔ منگل کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پی این سی اے ہمیشہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی فنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور فنونِ لطیفہ سے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنے کے غرض سے سالانہ آرٹ کلاسز منعقد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

سمر کیمپ کا مقصد بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں تخلیقی کاموں میں گزارنے اور فنون لطیفہ کے مختلف اصناف سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے وقف کرنا ہوتا ہے۔ جہاں بچوں کو میوزک ، مصور ی، پتلی سازی ،فوٹو گرافی ، خطاطی ، مجسمہ سازی اور دیگر شعبوں کو تعلیم دی جاتی ہے۔ اس سال 26 جون سے شروع ہونے والے سمر آرٹ کیمپ میں 8 سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بچوں کو سمر آرٹ کلاسز میں شرکت کے لئے اپنے نام دفتری اوقات کار صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک رجسٹر کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :