سول ایوی ایشن نے شاہین ائیر لائن کو واجبات کی عدم ادائیگی پر وارننگ جاری کردی

منگل 29 مئی 2018 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) سول ایوی ایشن نے شاہین ائیر لائن کو واجبات کی عدم ادائیگی پر وارننگ جاری کردی۔ بتایاگیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عدم ادائیگیوں کے باعث شاہین ائیر لائن کو بھی جہاز جٹی کے ساتھ لگانے سے منع کر دیا،شاہین ائیر لائن سول ایوی ایشن کی پچاس کروڑ کی عدم ادائیگی کے باعث ائیر پورٹ کی بہترین سہولیات سے محروم ہو گئی ،شاہین ائیر لائن کے پاس پارکنگ کی جگہ جہاز پر مسافروں کو بیٹھانے کے لیے سیڑیاں بھی کم پڑ گئی۔

(جاری ہے)

سہولیات کی مد میں عدم ادائیگی کی صورت میں تکلیف مسافروں کوبرداشت کرنا ہو گی ۔