نوکوٹ شہرکے لوہار محلے سے 12 سالہ بچہ 4 دن سے لاپتہ والدین پریشان حال

منگل 29 مئی 2018 22:40

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) نوکوٹ شہرکے لوہار محلے سے 12 سالہ بچہ 4 دن سے لاپتہ والدین پریشان حال۔ نوکوٹ پولیس بچے کی گمشدگی کی اطلاع کے باوجود ہماری مدد نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوکوٹ کے لوہار محلے سے چار روز قبل 12 سالہ اجے ولد چندو اپنے گھر سے کام پر گیا اور واپس گھر نہیں آیا ہے اور چار روز سے لاپتہ ہے بچے کے چار روز سے لاپتہ ہونے کے بعد سے والدہ پر بیہوشی کے دورے پڑنے لگ گئے گمشدہ بچے کے والد چندر لوہار کا کہنا ہے ہم نے بچے کو بہت تلاش کیا نوکوٹ تھانے پر اطلاع دی جب پولیس تھانے کے بھی روزانہ چکر کاٹ رہے ہیں لیکن پولیس غریب ہونے کی وجہ سے ہمارے بچے کو تلاش کرنے میں تعاون نہیں کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :