میاں محمد اسلم کی جانب سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظرمتاثرہ علاقوں میں پانی کی مفت فراہمی کی سروس شروع

شہر میں ناقص منصو بہ بند ی کی وجہ سے پانی کا بد تر ین بحران جنم لے چکا ہے،نائب امیرجماعت اسلامی

منگل 29 مئی 2018 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی اور اس حوالے سے شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظرمتاثرہ علاقوں میں پانی کی مفت فراہمی کی سروس شروع کر دی ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں ،اس سلسلے میں میاں محمد اسلم نے آج شہر بھر کا دورہ کیا اور شہر یوں سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل سنے اور مسائل کو حل کرو انے کی یقین دہانی کروائی ،بعدازاںایف ٹین میں افطار پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے انھوں نے کہا میئر اسلام آباد سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ناقص منصو بہ بند ی کی وجہ سے پانی کا بد تر ین بحران جنم لے چکا ہے ،اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقے کر بلا کا منظر پیش کر رہے ہیں مردوخواتین اور بچے روزے اور گر می کی حالت میں پانی کی تلاش میںمارے مارے پھر رہے ہیں ،میاں محمد اسلم نے کہا جب میں ممبر قومی اسمبلی تھا تو ہم نے غازی بروتھا ڈیم سے اسلام آباد کو پانی کی فراہمی کی سکیم منظور کروائی تھی مگر اُس کے بعد اس منصو بے پر کو ئی کام نہیں کیا گیا ،اسلام آباد کو پانی فراہم کر نے والے ٹیوب ویلوں میں سے اکثر خراب ہیں جبکہ سملی ڈیم سے پانی کی فراہمی کو بھی کم کر دیا گیا ہے ،انھوں نے کہا اسلام آباد میں شہر یوں کی مشکلات کو دور کر نے کے لیے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن بُری طر ح ناکام ہو چکی ہے اور شہر یوں کو ٹینکر اور بور نگ مافیا کے حوالے کر دیا گیا ہے شہری تین تین ہزارروپے میں ایک ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں ،میاں محمد اسلم نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے ماہ مقدس میںحکومت گیس، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے، خصوصاً سحری ،افطاری، تراویح اور تہجدکے اوقات میں گیس، بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔