بلوچستان ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں تقرر و تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت

فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

منگل 29 مئی 2018 22:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ میں سرکاری محکموں میں تقرر و تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،بلوچستان ہائی کورٹ میںتقرروتبادلے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس جسٹس محمد نورمسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی،ایڈوکیٹ جنرل رؤف عطا، درخواست گزار منیراحمد کاکڑ ایڈوکیٹ اورنصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل رؤف عطاء نے کیس میں اپنے دلائل مکمل کرلئے، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔