خاوند کی اُنگلیاں توڑنے والی خاتون کو عدالتی کارروائی کا سامنا

muhammad ali محمد علی منگل مئی 19:36

خاوند کی اُنگلیاں توڑنے والی خاتون کو عدالتی کارروائی کا سامنا
دُوبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی 2018ء) ستائیس سالہ خاتون نے اشتعال میں آ کر اپنے خاوند کی اُنگلیاں شدید زخمی کر ڈالیں۔مقدمہ مقامی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ عوامی استغاثہ کے مطابق‘ ستائیس سالہ خاتون نے کار کو دانستہ طور پر ریورس کر کے اپنے چھتیس سالہ خاوند کی اُنگلیاں زخمی کر ڈالیں۔ یہ واقعہ 2 ستمبر 2017ء کو حطا ایریا میں پیش آیا تھا۔

ایک آذر بائیجانی خاتون کے مطابق ملزمہ ‘ اپنی بہن اور باپ کے ساتھ اپنے خاوند کے پاس اُس کے گھر آئی۔تاکہ اپنے بچوں مِل سکے۔اس دوران میاں بیوی میں نوک جھونک ہوئی۔ ”تھوڑی دیر بعد میں نے دیکھا کہ ملزمہ کا خاوند تیزی سے باہر کو جا رہا تھا جبکہ اُس کی ماں بھی پیچھے پیچھے آ رہی تھی۔ ملزمہ نے اپنے بچوں کو گاڑی میں بٹھا دیا۔

(جاری ہے)

خاوند نے بیوی کو گاڑی روکنے کے لیے گاڑی کی ونڈو کا شیشہ کھڑکایااور دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگرملزمہ نے جان بُوجھ کرکار کو تیز رفتاری سے ریورس کیا جس کے باعث خاوند کا ہاتھ کھُلے ہوئے دروازے کے بار بار لگنے سے بُری طرح زخمی ہو گیا۔

فرانزک رپورٹ سے پتا چلا کہ خاوند کے ہاتھ کی اُنگلیاں ٹوٹ گئی تھیں اور اُسے مرہم پٹی بھی کروانی پڑی مگر وہ اُنہیں حرکت دے پانے میں بہت مشکل کا سامنا کر رہا تھا۔ پریزائیڈنگ جج محمد جمال کمیل نے مقدمے کی سماعت 24 جُون 2018ء تک ملتوی کر دی تھی۔جس کے بعد اس مقدمے کی دُوبارہ سماعت شروع کی گئی ہے۔