ڈ ینگی مر یض رپورٹ ہو نے کے پیش نظرفیلڈ سرگر میوں کوتیز کر نے کی ضرورت ہے۔اے ڈی سی

منگل 29 مئی 2018 22:41

راولپنڈی29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر)صا ئمہ یو نس نے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپانس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وا را نہ جا ئزہ اجلاس میں تمام محکموں کی سر گر میوں کا تفصیلی و تنقیدی جا ئزہ لیتے ہو ئے کہا ہے کہ تمام ترسرکا ر ی محکمے مقر رہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا ئیں۔ ڈ ینگی مر یض رپورٹ ہو نے کے پیش نظرفیلڈ سرگر میوں کو تیز سے تیز تر کر نے کی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جس علا قے سے ڈ ینگی کے مر یض ر پو رٹ ہو ئے وہاں خصوصی سر و ئلیئنس کروا ئی جائے۔

انہوں نے ہد ایت کی کہ ضلعی حد ود میں مو جو د کبا ڑ خانوں اور قبرستا نو ں میں خصوصی ڈینگی سر و یلئنس کروائی جا رہی ہے او ر ہا ئو س ہو لڈ ان ڈور اور آ ئو ٹ ڈ ور سر وے و سر گر میوں کے لئے مربوط نظام مر تب کیا جائے نیز ہسپتالوں میں مطلو بہ ٹریٹمنٹ و ادویات کی موجو د گی کو یقینی بنانے کے علاوہ محکمہ صحت کی جا نب سے خصو صی فوگنگ اور عوام الناس میں مچھر مار ادویات کا استعمال عام کر وا نے کے لئے ضروری اقدامات بھی کئے جا ئیںہے تا کہ ہاٹ سپاٹس کی نشاند ہی و لارواتلفی کے عمل کو مکمل کیاجا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ایمر جنسی رسپا نس کمیٹی برا ئے ڈ ینگی کے ہفتہ وارانہ جا ئزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلا س میںڈ سٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالجبار، ڈا ئر یکٹر زرا عت خا لد محمود ،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر سکول ایجوکیشن مسعود احمد، ڈا ئر یکٹر سوشل و یلفیئر محمد اسلم میتلا ،ڈا کٹر مبشر، فوکل پر سن ڈ ینگی ڈا کٹر سجاد و دیگرمتعلقہ سر کا ری محکموںکے سر بر اہا ن کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اس مو قع پر محکمہ صحت کی جا نب سے انسداد ڈ ینگی کی ہفتہ وار سر گر میوں کی تفصیلات سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا گیاکہ تمام تر محکموں کی جا نب سے مقر رہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جا رہاہے اور ما نیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ تمام سر گر میاں روزانہ کی بنیاد پر ڈ یش بو رڈ پر اپ لو ڈ بھی کی جا تی ہیں تا کہ سرکا ری محکموں کی کا ر کرد گی کا جا ئزہ لے کر حفا ظتی انتظامات کو مز ید بہتر سے بہتر ین کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ڈ ینگی ٹیمیں ان ڈور و یکٹر سر و یلیئنس اور آ ئوٹ ڈور سرو یلئینس کے ساتھ ساتھ ہاٹ سپاٹس بھی چیک کر رہی ہیں تا کہ جہاں لاروا پا زیٹو نکلے وہا ں مطلوبہ کاروائی عمل میں لا کر ما حول کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :