لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی پی او قصور سمیت تین گواہوں کی شہادتیں قلمبند کر لیں

منگل 29 مئی 2018 22:43

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے قصور میں عدلیہ مخالف تقاریر کے مقدمہ میں نامزد ایم این اے ، ایم پی اے سمیت دیگرملزمان کے خلاف دائر توہین عدالت کیس میں ڈی پی او قصور سمیت تین گواہوں کی شہادتیں قلمبند کر لیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پرنامزد ملزمان ایم این اے وسیم اختر , ایم پی اے نعیم صفدر،چیرمین بلدیہ قصور ایاز خان , وائس چیرمین احمد لطیف عدالت میں پیش ہوئے،ہوئے،عدالت کے روبرو ڈی پی او قصور زاہد مروت سمیت تین گواہان نے اپنے بیانات قلمبندکرائے،عدالت کی جانب سے مقرر کئے گئے پراسکیوٹر شان گل نے گواہان کے بیانات قلمبند کرائے،عدالت نے آئندہ سماعت پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ تین سو بیالیس کے تحت ملزمان کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا،عدالت نے مزید سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی، دوملزمان ناصر خان اور جمیل خان نیگذشتہ پیشی پرغیر مشروط طور پر تحریری معافی نامہ عدالت میں پیش کر دیا تھا۔