غیر قانونی بھرتیوں کے الزم میں گرفتار سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12جون تک توسیع

منگل 29 مئی 2018 22:43

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزم میں گرفتار سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12جون تک توسیع کردی, عدالت نے ائندہ سماعت پر آصف ہاشمی کو ریفررنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کردی،لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی.

(جاری ہے)

دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیے کہ آصف ہاشمی نے ملی بھگت سے سیمیز ہا لنک میں 1870 ملین کی غیر قانونی انویسٹمنٹ کی جبکہ ملزم آصف ہاشمی نے 777افراد کو متروکہ وقف املاک بورڈ میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیا. پراسیکیوشن نے مزید دلائل دیے کہ ملزم کیجانب سے بطور چئیرمین ای ٹی پی بی تمام منٹس آف میٹنگ سائن کیے گئے اور خطیر رقم کی منتقلی ہوئی, جبکہ ملزم آصف ہاشمی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور پرائیویٹ کمپنی کو ناجائزمالی فائدہ پہنچانے کے شواہد بھی ملے ہیں.

آصف ہاشمی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کر دیے گئی. عدالت نے پراسیکویشن کے دلائل مکمل ہونے پر آئندہ سماعت پر ملزم کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آصف اہاشمی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12جون تک توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :