احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں ملوث پانچوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 8روز کی توسیع کردی

منگل 29 مئی 2018 22:43

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کیس میں ملوث پانچوں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں 8روز کی توسیع کردی, عدالت نے تمام ملزمان کو 6 جون کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایات کردی, لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں ملزم ناصر، قادر بھدل, ملزم ڈاکٹر ظہیر الدین, ملزم محمد سلیم اور ملزم محمد مسعود اختر شامل تھے نیب پراسیکیویٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ملزمان نے بہاولپور ریجن میں انتہائی مہنگے داموں116 واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے، نیب پراسیکیوٹر نے دوران سماعت دلائل دیے کہ ملزمان کیجانب سے پلانٹس نصب کرنے کے حوالے سے قیمتوں کا غلط تعین و اندراج کیا گیا اورحکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ تمام ملزمان کو الزامات کے دفاع کا مکمل موقع فراہم کیا گیا ہی. ملزمان کی گرفتاری اہم شواہد کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی ہے عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے پانچوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 6جون تک توسیع کردی۔