سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عوام کے تعاون سے پنجگور سمیت پورے صوبے میں امن وامان قائم ہوچکا ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو

منگل 29 مئی 2018 22:43

سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عوام کے تعاون سے پنجگور سمیت پورے صوبے ..
کوئٹہ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستاسن میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت منگل نجگور میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن ایاز مندوخیل، ڈپٹی کمشنر پنجگور اورنگزیب بادینی، ڈی پی او پنجگور اللہ بخش اور دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو پنجگور میں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور عوام کے تعاون سے پنجگور سمیت پورے صوبے میں امن وامان قائم ہوچکا ہے اور یہ امن برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت ہر گز نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری مکران سے شروع ہوتی ہے جس میں مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، ان میں کام کرنے والے مزدوروں اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے مزید فعال حکمت عملی طے کی جائے۔ پنجگور میں امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پنجگور کے سرحدی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر میں سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں حکومت اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :