موجودہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے، میر عبدالقدوس بزنجو

منگل 29 مئی 2018 22:43

موجودہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے، میر عبدالقدوس ..
کوئٹہ۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیم، صحت، شہر کی خوبصورتی،، نکاسی آب، پینے کے پانی سے متعلق جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

پنجگور سمیت صوبے کے دیگر تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیئے اس سلسلے میں تمام متعلقہ آفیسران اس بات کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع پنجگور میں صحت کے مراکز میں ضروری آلات کو پورا کیا جائے گا ، لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے اور حکومت اپنی ذمہ داری پورا کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے پنجگور شہر کو درپیش مسائل اور اس کی خوبصورتی کے لئے ماسٹر پلان تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو جلد دور کرنے کی ہدایت بھی کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان سے پنجگور میں مختلف قبائلی عمائدین نے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ کے پنجگور کے دورے کا خیرمقدم کیا۔ قبائلی عمائدین نے وزیراعلیٰ سے علاقائی، سماجی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ qt/tam/asr 2010