پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی شہر میں کارروائی ،23عطائیوں کے اڈے سربمہر

منگل 29 مئی 2018 22:47

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ روزشہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 23عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے،جن میں 11جنرل فزیشن،پانچ لیبارٹریاں،چار حکیم و جراح، دو جعلی دندان سازاور میڈیکل سٹور شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بند کیے گئے اڈوں میں 11ایسے عطائیوں کے تھے ،جو خود کو فزیشن ظاہر کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ان میں ظہور کلینک،رحیم میٹرنٹی اینڈ جنرل ہسپتال،ندیم کلینک،الفضل کلینک،عدیل کلینک،النور فرسٹ ایڈ میڈیکل سنٹر اینڈ ہومیوپیتھک کلینک،لیاقت علی کلینک،افضل کلینک،اویس کلینک،فرحان کلینک اور اصغر کلینک شامل ہیں۔ بند کی گئی پانچ لیبارٹریوں میں حافظ لیب،علی ایکس سنٹر،علی ڈجیٹل لیب،زینب لاہور لیبارٹری اورمیڈکس ڈائیگناسٹک لیب اینڈ ایکس سنٹرشامل ہیں۔ چار حکیموں اورجراحوںکے کاروبار بھی بند کیے گئے ہیں،جوطاہر جراح، میاں الکرم شفاخانہ،حافظ جراح اوربسم اللہ پنسار سٹورہیںجبکہ سردار میڈیکل سٹورکو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔دودندان سازوں فیاض ڈینٹل کلینک اورادیاںڈینٹل کلینک کو بھی سیل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :