بیلجیم میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو پلاٹ کا قبضہ مل گیا

منگل مئی 22:47

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) سمندرپار مقیم پاکستانی کو اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی))پنجاب کی مدد سی90لاکھ روپے مالیت پلاٹ کا قبضہ مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئر پر سن او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ برسلز ، بیلجیم میں مقیم سید مخدوم اقبال نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ انہوں نی2013 میں لاہور کی ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں 10 مرلے کاپلاٹ خریدا اور اس کے واجبات بھی ادا کردیے ، لیکن ابھی تک انہیں پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا گیا ہے۔

شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اوپی سی کے متعلقہ حکام نے مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا جس کے بعد اوور سیز پاکستانی کو پلاٹ فراہم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے سرگرم عمل ہے اور ابتک ہزاروں شکایات کا خوش اسلوبی سے ازالہ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :