شادباغ میں ڈولفن فورس اور کار سوار مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ ، 14سالہ راہگیر لڑکا جاں بحق

منگل مئی 22:47

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ شادباغ میں ڈولفن پولیس فورس اور کار سوار مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 14سالہ راہگیر لڑکا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکار اپلائیڈ فار کار پر نامعلوم کارسواروں کا تعاقب کر رہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر 14 سالہ سلیم نامی لڑکا زخمی ہو گیاجسے فوری طورپر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ سے ایک اور نوجوان بھی زخمی ہو گیا۔لڑکے کے لواحقین نے لاش کو رنگ روڈ سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک ہمیںانصاف نہیں مل جاتا ہم لاش کو گھر نہیں لے جائیں گے اور روڈ بلاک رکھیں گے۔