پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 37ارب روپے سے زائد کی منظوری

منگل 29 مئی 2018 22:47

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی69ویںاجلاس میں مختلف سیکٹرز کی7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 37 ارب 21کروڑ 7لاکھ 19 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کی70ویں اجلاس میںجن7ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں صوبہ پنجاب میں 24 ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 13 ارب 34 کروڑ 20 لاکھ روپے ،صوبہ میں شوگر، بلڈ پریشر اور کینسر جیسی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 37 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار روپے، انٹیگریٹڈ ری پراڈکٹو میٹرنل نیو بورن اینڈ چائلڈ ہیلتھ (IRMNCH) نیوٹریشن پروگرام (جولائی 2016 تا جون 2019) (ترمیمی) کیلئے 9 ارب 88 کروڑ 25 لاکھ 60 ہزار روپے، بہاولپور میں ماسٹر پلان کے تحت شہر کی ڈویلپمنٹ (پی سی II) کیلئی3 کروڑ 56 لاکھ روپے، ضلع خانیوال میں خانیوال لودھراں روڈ کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 8 ارب 77 کروڑ 15 لاکھ 71 ہزار روپے ، صوبہ بھر میں بہتر پالیسی سازی اور ترقی کے عمل کی نگرانی کے سلسلہ میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کیپیسٹی بلڈنگ (فیز II، ترمیمی) کیلئے 60 کروڑ روپے اور سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کی بلڈنگ کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 19 کروڑ 92 لاکھ 18 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :