،25جولائی کو عوام پانچ سالہ کارکردگی کا صلہ دینگے ، نگہت شیخ

منگل مئی 22:47

لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ نے کہا ہے کہ 25جولائی کو عوام پانچ سالہ کارکردگی کا صلہ دینگے ۔شیر کا نشان ہر امیدوار کیلئے جیت کا نشان ثابت ہو گا۔دھرنوں کی پیداوار جماعت کے مقدر میں سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ نہیں ہے۔ جمہوریت میں حکومت عوام کے ووٹوں سے ہی بنتی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) ایک مرتبہ پھر دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) نے 2013کے انتخابات سے قبل عوام سے جو وعدے کیے ان کو سو فیصد پورا کیا ہے۔دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا جس کو نواز شریف اور ان کی ٹیم نے عملی جامہ پہنایا ہے۔مخالفین کو تنقید کرنے کا حق ہے لیکن عوام کے مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہ چمکائی جا ئے۔