ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں مختلف مشینوںکی تنصیب پر12 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے، ڈپٹی کمشنر

منگل 29 مئی 2018 22:47

سرگودھا۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں چھ ڈائلسز مشینوں اور دو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پر اپنی مد د آپ کے تحت بارہ لاکھ روپے کے اخراجات کئے جا رہے ہیں، جس کیلئے چھ جون کی ڈیڈ لائن دیدی گئی ہے اور چار رکنی کمیٹی تشکیل دیکر کام کی رفتار کو مقررہ مدت کے دوران مکمل کر کے اس پراجیکٹ کو آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائلسز مشینوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے حوالہ سے فرینڈز آف ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈائلسز یونٹ میں چھ مشینیں چھ ماہ پہلے خریدی گئی تھیں ، جن کی تنصیب میں تاخیر کی وجہ سے مریض مشکلات سے دو چار تھے ، اس لئے ڈائلسز یونٹ کو فعال کرنے کیلئے ان مشینو ں کی تنصیب ترجیح بنیادی پر کرنے کی ضرورت تھی جس کیلئے مخیر حضرات نے دل کھول کر تعاون کیا اور یہ یونٹ آپریشنل ہو رہا ہے۔