آرپی اوکا رمضان بازار، تھانہ فیکٹری ایریا کا دورہ ، سٹالز کی چیکنگ

منگل مئی 22:47

سرگودھا۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ڈاکٹر اختر عباس نے استقلال آباد رمضان بازار سلانوالی روڈ علاقہ تھانہ فیکٹری ایریا ضلع سرگودہا کا دورہ کیا ، وہاں پر لاگئے سٹالز پر موجود سبزیوں ، پھلوں اور گوشت کے معیار اور وزن چیک گیا ، انہوںنے اس موقع پر کہا کہ رمضان بازار میں چیزوں کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، عوام کو ہر صورت تازہ گوشت فراہم کیا جائے ،انہوں نے ؂واک تھرو گیٹس ، میٹل ڈیکٹیکٹر اور سی سی ٹی وی کیمرہ جات کی ورکنگ کو چیک کیا جو درست حالت میں پائے گئے ،اس کے علاوہ رمضان بازار میں سکیورٹی انتظامات بھی ٹھیک تھے، انہوںنے اس موقع پر ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی بھی چیک کی ، بعد ازاں ریجنل پولیس نے رمضان بازار کی چیکنگ کے رجسٹر میں نوٹ بھی درج کیا۔

متعلقہ عنوان :