نامیاتی مادوں کی کمی پوری کرنے کیلئے گوبر زمین میں ڈالاجائے،ماہرین زراعت

منگل 29 مئی 2018 22:47

عارف والا۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ زرعی زمینوں میں نامیاتی مادوں کی مسلسل کمی ہورہی ہے جسے دور کرنے کیلئے جانوروں کے گوبر کو زمین میں ڈالا جائے۔

(جاری ہے)

زرعی زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار کم ازکم پانچ فیصد ہونی چاہیے لیکن پاکستان میں نامیاتی مادے کی مقدار اس سے خاصی کم ہے جوہماری فصلوں کی پیداوار میں کمی کا باعث ہے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے جانوروں کے گوبر اور گرین فیورنگ (سبز کھد) سے استفادہ کیا جائے اس کی بدولت زرعی زمینوں میں نامیاتی مادوں کی کمی دورکرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :