راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ساغر ڈکیت گینگ کے 2 ملزم گرفتار

منگل 29 مئی 2018 22:49

گوجرانوالہ۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کے ا حکامات کے پیش نظر ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹائون انسپکٹر عنصر جاویدنے ٹیم کے ہمراہ راہزنی جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ساغر ڈکیت گینگ کے دوخطرناک ملزما ن کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ،نقدی دو لاکھ روپے ، دو موٹر سائیکل، چھ موبائل فونز، اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے دوپسٹل برآمد کئے ہیں ،گرفتار ملزما ن میں ساغر( سرغنہ گینگ )سکنہ لدھیوالہ اور رضوان حیدر سکنہ گرجاکھ شامل ہیں، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ رات کی تاریکی میں اسلحہ کے زور پر شہریوں اور موٹر سائیکل سوار مسافروں کو لوٹتے اور فرار ہو جاتے ، گینک کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھا پے مارے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :