ناقص انتظامات پر16 فوڈ پوائنٹس کو2لاکھ 28ہزارکے جرمانے عائد

منگل 29 مئی 2018 22:49

گوجرانوالہ۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے گوجرانوالہ ڈویژن میںکارروائیاں کرتے ہوئے 200فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی،غیر معیاری خوراک مہیا کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدلمعیاد خوراک کی فروخت پر16 فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر2لاکھ 28ہزارکے جرمانے عائد ،175فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے گوجرانوالہ اور اس کے گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ پر واقع سلیمان سویٹس، مین جی ٹی روڈ گکھڑ میں موجودالمدینہ ہوٹل ،کھیالی ٹائون میں واقع بیسٹ ان ہوٹل ،وزیر آباد میں واقع لالا کچن ہوٹل، ہائی وے گرل ریسٹورنٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ، خراب سبزیوں اور خراب آئل ستعمال کرنے ،مٹھائیوں میں کاحشرات کی بھرمار ،ورکرز کا کام کے دوران جیولری پہننے ، تاریخ اجراء کا اندراج نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بالترتیب 25,000،12,000،25,000،10,000،25,000روپے کا جرمانہ عائد کیا ، اس کے علاوہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ناقص اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدالمعیاد خوراک کی موجودگی ، سیالکوٹ میں 3 فوڈ پوائنٹس کو 43,000،منڈی بہائو الدین میں 7کو 42,000جبکہ ناروال میں ایک فوڈ پوائنٹ کو 25,000کا جرمانہ عائد کیا گیا ، دوسری جانب پنجاب فوڈاتھارٹی کی ٹیموںنے فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازاروں میں لگائے گئے مختلف اشیاء خورونوش کے سٹالز کی چیکنگ کی اور 13سٹالز سے 270کلو ناقص گلے سڑے پھل سبزیاں،43کلو گرام کلر سلانٹی،25کلو زائدلمعیاد آئل ،90لیٹرز کاربونیٹڈ ڈرنکس اینڈ مشروبات اور بھاری مقدار میںمضر صحت خوراک کو تلف کر دیا ،مزید برآں سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے ۔