شہر کی صفائی کا نظام مزید بہتر کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہے ہیں، اسد علی خاں

منگل مئی 22:49

ساہیوال۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) میئر ساہیوال اسد علی خاں نے کہاہے کہ وہ شہریوں‘ وکلاء ‘صحافیوں اور مختلف سیاسی راہنمائوں وکارکنوں کے علاوہ کارپوریشن ممبران کی مشاورت کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ شہر کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلا رہے ہیں ۔تمام مکاتب فکر کو چاہیے کہ شہر کی بہتر ی کیلئے اپنا اپنا کردار اداکریں اورشہرکوترقی کی بلندیوں پر لیکر جائیں۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ شام میونسپل کارپوریشن میں مختلف مکاتب فکر اورمعززین شہر کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ملک ندیم کامران ‘ ضلعی چیئرمین پی ایچ اے حاجی احسان الحق ادریس ‘رائو نذر فرید ‘چوہدری محمدحسین زاہد ‘ ملک فضل کریم ایڈووکیٹ ‘ چوہدری انوارالحق ‘سید شفقت گیلانی ‘ قاری منظور طاہر ‘ مہر محمدعباس ‘صدیق بلوچ ‘ چوہدری عامر عزیز ‘حاجی عبداللطیف‘ ملک قاسم ندیم ‘ملک یونس گوگا ‘ ملک فاروق احمد ‘ مسعود خان مہمند ‘چوہدری طاہر حبیب ‘کارپوریشن افسران اور صحافیوں و شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ انہوںنے کہاکہ شہر کی ترقی کیلئے تمام مکاتب فکر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی تجاویز سے نوازیں۔

متعلقہ عنوان :