عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیا ب ہوگی،عمران ادریس چوہدری

منگل مئی 22:49

ساہیوال۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)تاجرونگ ساہیوال کے ڈویژنل صدر عمران ادریس چوہدری نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) کاراستہ روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے ‘ 2018ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) ہی کامیا ب ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے مقبول اوربڑی جماعت کودیوار کے ساتھ لگانے والوں کی ہرسازش کو عوام نے ناکام بنادیاہے۔ عوام حقیقت جان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ووٹ کوعزت دو کانعرہ مقبولیت کے ریکارڈ توڑچکاہے۔