ساہیوال میں نقل کرتے ہوئے 4طالب علم گرفتار

منگل 29 مئی 2018 22:49

ساہیوال۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) اصل کی جگہ نقلی امیدوار اور بوٹی لگاکر نقل کرتے ہوئے 4طالب علم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بٹالہ سکول میں ایف اے کے امتحان کے دوران محمد لطیف اور گورنمنٹ ہائی سکول میں علی عصوت نقل کررہے تھے کہ متعلقہ نگران عملہ نے انہیں پکڑلیا۔

(جاری ہے)

اربن ایریا ہائی سکول میں نقلی طالب علم احمد حسن نے اصلی طالب علم حسنین اشفاق کی جگہ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری غلہ منڈی میں نقلی طالب علم احسان نے اصلی طالب علم محمد علی کی جگہ پرچہ دینے کی کوشش کی جس پرنگران عملہ نے انہیں پکڑ لیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :