چوتھا بحریہ ٹائون فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

منگل 29 مئی 2018 22:49

چوتھا بحریہ ٹائون فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا
لاہور۔29 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) بحریہ ٹائون سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام چوتھا بحریہ ٹائون فلڈ لائٹس کرکٹ ٹورنامنٹ کل 30مئی سے بحریہ کرکٹ سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا جو 3جون تک جاری رہے گا ،ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی ، اس موقع پرافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میاں عثمان جبکہ بریگیڈیئر (ر) خلیل اللہ بٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر بحریہ ٹائون اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ،بحریہ ٹائون کے ڈائریکٹر سپورٹس سید فخر علی شاہ کے مطابق جیتنے والی ٹیم کو 100000اور رنر اپ ٹیم کو موٹر بائک ملے گی ۔