پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

2003ء کے سیز فائرمعاہدے پر من و عن عملدرآمد و پاسداری، تمام مسائل ہاٹ لائن رابطوں کے ذریعے حل، تحمل کا مظاہرہ اور بارڈر فلیگ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق

منگل 29 مئی 2018 22:54

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) نے 2003ء کے سیز فائرمعاہدے پر من و عن عملدرآمد و پاسداری، تمام مسائل ہاٹ لائن رابطوں کے ذریعے حل، تحمل کا مظاہرہ اور بارڈر فلیگ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاک۔بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے مسائل ہاٹ لائن رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک۔بھارت ڈی جی ایم اوز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کسی بھی مسئلہ پر مقامی کمانڈر سطح کا بارڈر فلیگ اجلاس کے ذریعے حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی جبکہ ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ اور بارڈر فلیگ میٹنگز کی جائیں گی۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کسی بھی مسئلہ پر ہاٹ لائن رابطوں کے نظام کو استعمال کرکے حل نکالا جائے گا۔ سرحد کے ساتھ مقیم شہریوں کو مشکلات سے بچانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ہاٹ لائن رابطہ میں سرحد پر سویلین آبادی کے تحفظ پر بھی بات چیت کی گئی۔ سرحد کے ساتھ رہنے والے شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے اقدامات پر باہمی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :