نوشکی میںایل پی جی گیس ٹینکر الٹنے سے ایک شخص زخمی

منگل مئی 22:55

نوشکی۔29مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) نوشکی کے قریب ایل پی جی گیس ٹینکر الٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔۔پولیس کے مطابق ایل پی جی گیس ٹینکر گاڑی تفتان سے کوئٹہ جارہا تھا کہ نوشکی کے قریب قومی شاہراہ پر سلطان چڑھائی کے قریب تیزرفتاری باعث کھا ئی میں جا گری جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرزخمی فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔