پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیوں پر فخر ہے ، شہباز شریف

پاک فوج نے عظیم قربانیوں کے بعد علاقے میں امن قائم کیا ،مصیبت زدہ علاقے میں حیرت انگیز طور پر معیشت ، بحال کردی گئی ، پاک فوج کی شاندار کامیابیوں میں 4000 سے زائد افسران اور جوانوں نے قربانیاں دیں،پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کی مسلم لیگ (ن) کے صدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی دورہ شمالی وزیر ستان پر گفتگو

منگل 29 مئی 2018 22:55

پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیوں پر فخر ہے ، شہباز شریف
میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیوں پر فخر ہے ، پاک فوج نے عظیم قربانیوں کے بعد علاقے میں امن قائم کیا ،مصیبت زدہ علاقے میں حیرت انگیز طور پر معیشت / تعلیم بحال کردی گئی ، پاک فوج کی شاندار کامیابیوں میں 4000 سے زائد افسران اور جوانوں نے قربانیاں دیں ۔

وزیر اعلی پنجاب نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور دعا کی ۔منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سمالی وزیر ستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا ، جہاں پر انہوں نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور پاک فوج کی قربانیوں کا خراج تحسین پیش کیا ، دورے کے دوران ڈی او سی 7 ڈویژن میجر جنرل عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پاک افغان کی بارڈر کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کاموں پر بریفینگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے فوجی جوانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قوم پاک فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف عظیم قبانیوں پر فخر ہے ، پاک فوج نے عظیم قربانیوں کے بعد علاقے میں امن قائم کیا ،مصیبت زدہ علاقے میں حیرت انگیز طور پر معیشت / تعلیم بحال کردیئے گئے انہوں نے کہا پاک فوج کی شاندار کامیابیوں میں 4000 سے زائد افسران اور جوانوں نے قربانیاں دیں۔

۔ انہوں نے کہا پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے باڑ لگانے کے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کی ۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ساتھ سینٹر مشاہد حسین سید اور وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے باڑ لگانے کے منصوبے کیلئے ایک ارب روپے کی امداد کی۔