جاپان کا چین پر شمالی کوریا کو تیل فراہم کرنے کا الزام

کھلے سمندر میں 2آئل ٹینکر دیکھے گئے ہیںجن پر چینی پرچم لہرا رہا تھا،جاپان کی شکایت

منگل 29 مئی 2018 23:02

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) جاپانی نیوی کے نگرانی طیاروں نے ایک آئل ٹینکرکا سراغ لگایا ہے جو شمالی کوریا کی جانب کھلے سمندر میں سفر کر رہا تھا،جاپان نے الزام لگایا ہے کہ اس جہاز پر چینی جھنڈا لہرا رہا تھا ۔چینی کی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اپنا ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کی طرف جاتے ہوئے دو بحری جہاز دیکھے ہیں جو کہ خیال کیا جاتا ہے کہ شمالی کوریا کو تیل فراہم کرنے کے سفر پر تھے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جاپان نے اس سلسلے میں سلامتی کونسل کو 19مئی کو بھی ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا تھا کہ جی سانگ 6 آئل ٹینکر کے ساتھ چل رہا تھا شبہ ہے کہ اس پر چینی پرچم لہرا رہا تھا۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر پابندی عائد کر رکھی ہیں اس لیے کوئی بھی ملک شمالی کوریا کو تیل اور دیگر اشیاء فراہم نہیں کر سکتا۔ جاپانی وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ اس نے 4تصویریں بھی حاصل کی تھیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جہاز ایک دوسرے کے ساتھ سفر کر رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :