بھارت،نظم و نسق کی بہتری پر معمور انسپکٹر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

گاڑی کے کاغذات مانگنے پر ٹریفک انسپکٹر کو گولی ماری،ملزم کا اعترافی بیان

منگل 29 مئی 2018 23:02

لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں نظم و نسق کی بہتری پر معمور انسپکٹر کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا، ملزم نے گاڑی کے کاغذات مانگنے پر ٹریفک انسپکٹر کو گولی ماری۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیس میں نظم و نسق کی بہتری کے دعوی کو اس وقت دھچکا لگا جب ایک انسپکٹر کو گولی مار شدید طور پر زخمی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر سنتوش یادو اپنی ڈیوٹی پر تھا کہ 3 نوجوان موٹر سائیکل پر وہاں سے گزررہے تھے تو انسپکٹر نیانہیں 3 سواری بیٹھنے سے منع کیاجس پروہ نوجوان الجھ پڑے۔ انسپکٹر نے ان سے گاڑی کے کاغذات طلب کئے۔ ایک نوجوان نے جھک کر گاڑی کی ڈکی سے بظاہر وہ کاغذات نکالنے کا ڈرامہ کرنے لگا لیکن جب اس کا ہاتھ باہرآیا تو اس میں ایک پستول تھی۔ اس سے پہلے کہ انسپکٹر کچھ سمجھ پاتا اس نے فورافائرنگ۔ انسپکٹر سنتوش کو داخل اسپتال کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے بعد میں دعوی کیا کہ اس نے 2 بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔