عالمی بینک کی یمن میں15 لاکھ سے زائد متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم کی تقسیم،اقوام متحدہ

منگل 29 مئی 2018 23:03

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے یمن کے 15 لاکھ سے زائد متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم کی، اقوام متحدہ نے یمن کو انسانوں کے رہنے کیلئے بدترین جگہ بھی قرار دے دی۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے یمن کے 15 لاکھ سے زائد متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم دی ہے۔

خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے برے حالات اب دنیا سے چھپے نہیں ۔

(جاری ہے)

قوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے یمن کے پندرہ لاکھ سے زائد متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم دی ہے ، جس کا سلسلہ چار سالوں سے جاری ہے ،، تا کہ متاثرہ خاندان ملک میں آنے والے قحط سے نکل سکیں ۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یمن کی جنگ میں ملک کا بڑا حصہ تباہ ہو چکا ہے ۔ جہاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں بھی ہورہی ہیں۔ اس جنگ میں اب تک 10 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جبکہ 25 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے یمن کو انسانوں کے رہنے کیلئے بدترین جگہ بھی قرار دے دیا